کملا بھاسین کی یاد میں
(April 24, 1946 – September 25, 2021)
توڑ توڑ کے بندھنوں کو، دیکھو بہنیں آتی ہیں
توڑ توڑ کے بندھنوں کو، دیکھو بہنیں آتی ہیں
آؤ دیکھو لوگو، دیکھو بہنیں آتی ہیں
آؤ دیکھو لوگو، دیکھو بہنیں آتی ہیں
آئیں گی، ظلم مٹائیں گی، وہ تو نیا زمانہ لائیں گی
وہ تو نیا زمانہ لائیں گی
تاریکی کو توڑیں گی، وہ خاموشی کو توڑیں گی
تاریکی کو توڑیں گی، وہ خاموشی کو توڑیں گی
ہاں میری بہنیں، اب خاموشی کو توڑیں گی
ہاں میری بہنیں، اب خاموشی کو توڑیں گی
محتاجی اور ڈر کو، وہ مل کر پیچھے چھوڑیں گی
محتاجی اور ڈر کو وہ مل کر پیچھے چھوڑیں گی
ہاں میری بہنیں، اب ڈر کو پیچھے چھوڑیں گی
ہاں میری بہنیں، اب ڈر کو پیچھے چھوڑیں گی
نڈر آزاد ہو جائیں گی، اب سسک سسک کے نا روئیں گی
اب سسک سسک کے نا روئیں گی
توڑ توڑ کے بندھنوں کو، دیکھو بہنیں آتی ہیں
توڑ توڑ کے بندھنوں کو، دیکھو بہنیں آتی ہیں
آؤ دیکھو لوگو، دیکھو بہنیں آتی ہیں
آؤ دیکھو لوگو، دیکھو بہنیں آتی ہیں
آئیں گی، ظلم مٹائیں گی، وہ تو نیا زمانہ لائیں گی
وہ تو نیا زمانہ لائیں گی
مل کر لڑتی جائیں گی، وہ آگے بڑھتی جائیں گی
مل کر لڑتی جائیں گی، وہ آگے بڑھتی جائیں گی
ہاں میری بہنیں، اب آگے بڑھتی جائیں گی
ہاں میری بہنیں ،اب آگے بڑھتی جائیں گی
ناچیں گی اور گائیں گی، وہ فنکاری دکھلائیں گی
ناچیں گی اور گائیں گی، وہ فنکاری دکھلائیں گی
ہاں میری بہنیں، اب مل کر خوشی منائیں گی
ہاں میری بہنیں، اب مل کر خوشی منائیں گی
گیا زمانہ پٹنے کا، جی اب گیا زمانہ مٹنے کا
جی اب گیا زمانہ پٹنے کا، جی اب گیا زمانہ مٹنے کا
توڑ توڑ کے بندھنوں کو، دیکھو بہنیں آتی ہیں
توڑ توڑ کے بندھنوں کو، دیکھو بہنیں آتی ہیں
آؤ دیکھو لوگو، دیکھو بہنیں آتی ہیں
آؤ دیکھو لوگو، دیکھو بہنیں آتی ہیں
آئیں گی، ظلم مٹائیں گی، وہ تو نیا زمانہ لائیں گی
وہ تو نیا زمانہ لائیں گی
وہ تو نیا زمانہ لائیں گی
وہ تو نیا زمانہ لائیں گی
وہ تو نیا زمانہ لائیں گی
آرٹ ورک: عصمت شاہجہان