ذیشان احمد
زمانے میں حق کی بات کہنا، کوئی آپ سے سیکھے
ظلم کے سامنے ڈٹ جانا، کوئی آپ سے سیکھے
عجب ایک حوصلہ آتا ہے نظر ان آنکھوں میں
اندھیرے میں شمع جلانا، کوئی آپ سے سیکھے
ہزاروں جبر کے ماروں کو، حوصلہ و ہمت ہیں آپ
امید محکوموں کو دینا، کوئی آپ سے سیکھے
میری قائد، میری رہبر، سدا سلامت رہو آپ ہر دم
ابھی بہت باقی درس مزاحمت، کوئی آپ سے سیکھے
کوئی سیکھے، کس طرح ذمہ دار شہری بننا
انسان دوست طرز سیاست، کوئی آپ سے سیکھے
عجب الفت ہے آپ کی طرز سیاست میں
سبھی کو جوڑ کے رکھنا، کوئی آپ سے سیکھے